
نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) دلی پولیس کی کرائم برانچ نے فیک نیوز نشر کرنے کے الزام میں سینئر صحافی ونود دوا کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔
مسٹر دوا نے فیس بک پر جمعہ کی رات اس کی اطلاع دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے میرے خلاف دلی پولیس کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔