گجرات:دیوالی کی شب دو فرقوں کے درمیان تصادم،سنگباری بھی

وڈودرا:گجرات کے شہر وڈودرا میں دیوالی پر آتش بازی کو لے کر دو فرقوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس کے بعد پولیس نے دونوں فریقین کے 19 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایک اہلکار نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ یہ واقعہ پیر کی دیر رات تقریباً 12:45 پر فرقہ وارانہ طور پر حساس پانی گیٹ علاقے میں پیش آیا.

وڈودرا کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس یشپال جگنیا نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں ایک شخص جھڑپ شروع ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد مبینہ طور پر تیسری منزل پر واقع مکان سے پولیس اہلکار پر بم پھینکا.

اہلکار کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ راکٹ گرنے سے علاقے میں کھڑی ایک موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ پٹاخے پھوڑنے اور ایک دوسرے پر راکٹ بم پھینکنے پر جھگڑے کے بعد دونوں طرف کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading