اسرائیل کی خلاف معمول رات کے بجائے دن کے وقت شام میں بمباری

شام کی وزارت دفاع کے مطابق 24 اکتوبر بہ روز پیر کی سہ پہر اسرائیلی فضائی حملوں میں دمشق کے آس پاس کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ تین دن میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔

اسرائیلی جنگی طیارے شام میں دن کے وقت شاذ و نادر ہی حملے کرتے ہیں، بلکہ رات کے وقت اکثر حملے کرتے ہیں۔ ایسے مقامات کو نشانہ بناتے ہیں جہاں ایران یا لبنانی "حزب اللہ” کے وفادار جنگجو سرگرم ہیں۔

شام کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ کل سہ پہر تقریباً 4 بجے اسرائیل نے شمالی فلسطینی علاقوں سے راکٹوں سے فضائی جارحیت کی، جس میں دمشق شہر کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔”

ذرائع نے مزید کہا کہ ہمارے فضائی دفاع نے جارحیت کا جواب دیا اور میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان میں سے کئی کو مار گرایا۔ اس کارروائی میں ایک فوجی زخمی ہوا جب کہ مادی نقصان بھی ہوا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’اےایف پی‘کے نمائندے اور شام کے سرکاری میڈیا نے دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading