کیرم کے بین الاقوامی کھیلاڑی ساجد خان چل بسے کیرم کھیلاڑیوں میں رنج و غم کی لہر

جلگاؤں ١٦ ِجنوری ١٨ ء ( سعیدپٹیل )

جلگاؤں کی مشہور و معروف جین ایریگیشن کمپنی کے جین اسپورٹس اکاڈمی سے منسلک کیرم کے بین الاقوامی کھیلاڑی ساجد خان آج بدھ شام ممبئ میں قلیل علالت کے دوران چل بسے۔مرحوم کی تدفین کل بروز جمعرات کو ممبئ میں عمل میں آئیں گی۔اس طرح کی اطلاع جین ایریگیشن سسٹم کمپنی کے اسپورٹس و کمپنی پی آر او و رابطہ کار فاروق شیخ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی ہیں۔ممبئ ہی کے رہایش پذیر ساجد خان شیو چھترپتی ایوارڈ یافتہ عائشہ خان یہ ان کی بیوی ،دونوں ہی گذشتہ پانچ برسوں سے جین ایریگیشن کمپنی میں جین اسپورٹس کے ذریعے کھلاڑيوں کی تربیت کرنے کے فرائیض انجام دے رہے ہیں۔مرحوم ساجد خان نے کئ برسوں تک مسلسل جیت حاصل کرتے ہوۓ ریاست مہاراشٹر کو قومی سطح پر کئ مرتبہ اول مقام دلوایا ۔ان کے اچانک انتقال کی خبر سے کیرم کھلاڑيوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئیں ۔پسماندگان میں بیوہ عائشہ ، بیٹا حمزہ( عمر چھ سال ) ضعیف والدین ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading