کیرلا: مسجد انتظامیہ نےمذہبی اختلافات بھلا کرپیش کی انسانیت کی نادرمثال، مہلوکین کی لاشوں کےلئے کھول دیئےدروازے

کیرلا میں ایک مسجد کی منیجنگ کمیٹی نے زمین کھسکنے(لینڈ سلائڈ) میں جان گنوا چکےلوگوں کے پوسٹ مارٹم کےلئےاپنی عبادت گاہ (مسجد) دے کرانسانیت کی نادرمثال پیش کی۔ ملمپورم ضلع کےنیلمبر کےقریب پوٹھوکل میں واقع سلفی جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نےاختلاف بھلا کرمسجد کےدروازوں کولاشوں کو لانے اورپوسٹ مارٹم کےلئےکھول دیا۔مسجد ضلع میں کچھ کلومیٹردورسودورورتی علاقےکوالپارا کےقریب واقع ہے، جہاں گزشتہ جمعرات کوہوئےلینڈ سلائنڈ کےبعد بڑی تعداد میں لوگ اوربچوں کی موت ہوگئی تھی۔ لاپتہ لوگوں کی لاشوں کا پتہ لگانےکے لئےتلاشی مہم اب بھی جاری ہےاوران کے زندہ دھنس جانےکا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت کے افسران نےکہا کہ پولیس اورافسران درخواست لےکرمسجد کی انتظامیہ  کمیٹی کے پاس گئے، جس نےپوسٹ مارٹم کےلئےبڑے دل سےاپنی مسجد کا ایک حصہ اور دیگرسہولیات مہیا کرانےکی پیشکش کی۔ انہوں نےکہا کہ کئی دنوں کی تلاش کے بعد تقریباً 30 لوگوں کی لاش ملی ہیں، جنہیں بدھ تک پوسٹ مارٹم کےلئے مسجد میں لایا جا چکا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading