کیرالہ میں اگلے 48 گھنٹوں میں مانسون پہنچے گا ٗ آئی ایم ڈی کی تصدیق

نئی دہلی :7/ جون۔ ( ایجنسیز) مانسون کا انتظار ختم ہونے جارہا ہے ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے تازہ اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں مانسون کیرالہ میں دستک دے سکتا ہے ۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کیرالہ میں مانسون کی شروعات کیلئے حالات سازگارہورہے ہیں ۔ اے این آئی نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ مانسون گزشتہ اتوار کو کیرالہ میں دستک دینے والا تھا، لیکن اس کی شروعات نہیں ہوئی اور محکمہ موسمیات نے اس میں تین سے چار دن کی مزید تاخیر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا ۔ جنوب ۔ مغربی مانسون عام طور پر یکم جون کو کیرالہ میں دستک دیتا ہے اور اس کی شروعات سات دن پہلے یا سات دن بعد ہوسکتی ہے۔

مئی کے وسط میں آئی ایم ڈی نے کہا تھا کہ مانسون چار جون تک کیرالہ میں دستک دے سکتا ہے ۔ آئی ایم ڈی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ جنوبی بحیرہ عرب کے اوپر مغربی ہواوں میں اضافہ کے ساتھ حالات سازگار ہورہی ہیں ۔

ساتھ ہی مغربی ہواوں کی گہرائی رفتہ رفتہ بڑھ رہی ہے اور چار جون کو مغربی ہواوں کی گہرائی اوسط سمندر ساحل سے 2.1 کلو میٹر اوپر تک پہنچ گئی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading