کوویڈ۔19 سے فوت شدہ افراد کی آخری رسومات کیلئے 15 ہزار روپے دینے کا اعلان

وجئے واڑہ (آندھرا پردیش): وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کوویڈ۔19 سے مرنے والوں کی آخری رسومات ادا کرنے کیلئے 15 ہزار روپے دئے جائیں گے۔

انہوں نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں یہ بات کہی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مرنے والوں کی آخری رسومات کیلئے15 ہزار روپے دئے جائیں اور اس سلسلہ میں ضروری کارروائی جلد از جلد مکمل کریں۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ان دواخانوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا جو دواخانے کوویڈ۔19 کے مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading