کورونا کے مریضوں کی تعداد 38 ہزارکے قریب ، 1223 اموات

_111792964_ed3357f2-1344-4373-ab6b-1d8f9285b1cc595720170837392969.jpgنئی دہلی، 02مئی (یواین آئی)ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2411 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 71 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1223 ہوگئی ہے۔

ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 37776 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔کورونا سے متاثر لوگوں کے صحتیاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 953 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 10018 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے آج شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں حالات میں کوئی سدھار نہیں ہورہا ہے اور یہاں گزشتہ ایک دن میں 1006 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد11506 پہنچ گئی ہے۔اس دوران ریاست میں 26 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 485 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1879 متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گجرات چوبیس گھنٹوں کے دوران 326 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے کی فہرست میں دوسرے مقام پر برقرار ہے۔ گجرات میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4721 ہوگئی ہے اور 22 مزید اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 197 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 735 صحتیاب ہوئے ہیں۔اس کے بعد ، قومی دارالحکومت دہلی میں بھی صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 223 نئے معاملے سامنے آمنے کے بعد مجموعی طور سے 3738 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اسی دوران مرنے والوں کی تعداد 61 برقرار ہے۔ راجدھانی میں مجموعی طور سے 1167 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔کورونا وائرس سے شدید متاثر مدھیہ پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور مریضوں کی تعداد 2719 ہی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 145 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 524 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔راجستھان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 82 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ان کا اعدادوشمار بڑھ کر 2666 ہوگیا ہے۔ ریاست میں اس دوران مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہوگئی ہے۔ریاست میں 1116 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستانی ریاست تمل ناڈو میں 203 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2526 ہوگئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 28 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 1312 صحتیاب ہوئے ہیں۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا سے 2455 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 43 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 656 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
آندھرا پردیش میں 1525 اور کرناٹک میں 598 لوگ متاثر ہیں ا ور ان ریاستوں میں بالترتیب 33 اور 25 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔جنوبی ریاست تلنگانہ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1057 ہوگئی ہے۔یہاں مرنے والوں کی تعداد 26 برقرارہے۔ کیرالہ میں 498 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر میں متاثروں کی تعداد 639 ہے اور آٹھ لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ ، مغربی بنگال میں 33، پنجاب میں 20، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں تین تین ، بہار ، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں تین تین، میگھالیہ ، اڈیشہ ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی اس مہلک وائرس کے سبب موت ہوئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading