
حیدرآباد۔ کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گاندھی ہاسپٹل میں کورونا کے مریضوں کو قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے نان ویجیٹرین ڈشیس سربراہ کریں۔ جگا ریڈی نے کورونا کے علاج کو آروگیہ شری کے تحت شامل کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اس سے غریبوں کو کارپوریٹ ہاسپٹلس میں بہتر علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ ریاست میں روزانہ ایک ہزار پازیٹیو کیسس منظر عام پر آرہے ہیں لیکن ان کا علاج کہاں ہورہا ہے اس کی تفصیلات حکومت کی جانب سے جاری نہیں کی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بلیٹن میں دی جارہی تفصیلات نامکمل اور غیر اطمینان بخش ہے۔
عوام گاندھی ہاسپٹل سے رجوع ہونے سے خوفزدہ ہیں اور خانگی دواخانوں میں بستروں کی کمی ہے۔ خانگی ہاسپٹلس میں روزانہ تقریباً 50 کورونا پازیٹیو کیسس آرہے ہیں اور انہیں بستروں کی کمی کے سبب واپس کیا جارہا ہے۔ گاندھی ہاسپٹل میں علاج کی سہولتیں میسر نہیں کچھ یہی حال سنگاریڈی اور دیگر اضلاع کے سرکاری دواخانوں کا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ گاندھی ہاسپٹل میں تمام مریضوں کو ناشتہ میں انڈا، دودھ اور لنچ و ڈِنر میں چکن اور مٹن کی ڈشیس سپلائی کی جائیں۔ ا