نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) کورونا وائرس کے سبب پیدہ شدہ صورتحال کے؛ خوراک اور صحت کے لیے چیلنج بننے کے درمیان گلوبل نیوٹریشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان قلت تغذیہ سے متاثر ہے اور موجودہ صورتحال میں اس میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ عالمی سطح پر قلت تغذیہ کے معاملے میں ہندوستان کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ حالانکہ کم وزنی سے نمٹنے میں کچھ بہتری آئی ہے اور ملک نے سب سے کمزور افراد تک پہنچنے کے مقصد سے’ابھینو‘ پروگرام بنائے ہیں۔ کووڈ۔19 وبا نے خوراک اور صحت نظام کی کمزوریوں کو اجاگر کیا ہے جو پہلے سے ہی محروم آبادی پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ خوراک اور صحت نظام میں فرق سے نمٹنے کے لیے قلت تغذیہ کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
ہندوستان کو بچوں اور نوجوانوں میں کم وزنی کے مسئلے سے نمٹنے میں کچھ کامیابی ملی ہے۔ سنہ 2000 اور 2016 کے درمیان، لڑکوں میں یہ شرحیں 66.0 فیصد سے کم ہو کر 58.1 فیصد اور لڑکیوں میں 54.2 کم ہو کر 50.1 فیصد پر آ گئیں۔
حالانکہ یہ ہنوز لڑکوں کے لیے اوسط 35.6 اور ایشیا میں لڑکیوں کے لیے 31.8 فیصد کے مقابلے زیادہ ہے۔ غذا سے متعلق بیماریاں ایک مسئلہ بنی ہوئی ہیں جس میں زچگی عمرکی دو میں سے ایک خاتون اینیمیا کا سامنا کر رہی ہے۔ دوسری جانب سے زیادہ وزن اور موٹاپے کی شرح میں اضافہ جاری ہے جو 21.6 فیصد خواتین اور 17.8 فیصد مرد میں تقریباً ایک تہائی بالغوں کو متاثر کرتا ہے۔