ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے ایک لاکھ سے زیادہ، 3163 لوگوں کی موت

نئی دہلی، 19 مئی (یواین آئی) ملک میں گزشتہ دو دنوں میں کورونا وائرس (کووڈ19) کے 10 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اوراس اعدادوشمار کو پار کرنے والا یہ دنیا کا گیارہواں ملک بن گیا ہے۔ملک میں اس انفیکشن سے تین ہزار سے زیادہ لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔

ملک میں فی الحال کورونا انفیکشن کے 58,802 معاملے سرگرم ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے منگل کو صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4,970 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 101139 ہوگئی ہے۔اس سے ایک دن پہلے 5,242 معاملے سامنے آئے تھے۔ملک میں اس انفیکشن سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں134 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3163 ہوگئی ہے۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے باوجود ایک مثبت بات یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2350 لوگ صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ صحت مند ہوئے لوگوں کی مجموعی تعداد 39174 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور مجموعی انفیکشن کے معاملوں میں ایک تہائی معاملے یہی کے ہیں۔

مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2347 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 33,053 ہوگئی ہے اور مجموعی طور سے 1198لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 7688 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں گجرات دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 11379 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 659 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 4499 لوگوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملوں میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے، یہاں مجموعی طور سے انفیکشن سے متاثر لوگوں کی تعداد 11,224 ہوگئی ہے اور اس انفیکشن سے 78 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کےعلاوہ 4172 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوچکےہیں۔قومی راجدھانی دہلی کی صورت حال بھی اس جان لیوا انفیکشن کی وجہ سے تشویشناک ہے اوریہاں بھی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 10,054 ہوگئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 160 ہوگئی ہےاور4485 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ راجستھان میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہاں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 5202ہوگئی ہےاور 131 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 2992 لوگ پوری طرح سے ٹھیک ہوچکےہیں۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک 4259 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 104 ہوگئی ہےاور 2441 لوگ اب تک اس سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
مغربی بنگال میں 2677 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 238 لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے اور 959 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا کے 1551 معاملےسامنے آئےہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا سے 34 لوگوں کی جان جاچکی ہے وہیں 992 لوگ اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔
جنوبی ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں 2407 اور کرناٹک میں 1147 لوگ متاثرہیں اوران ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 50 اور 37 ہوگئی ہے۔ وہیں مرکز کے زیرانتظام جموں وکشمیر میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1163 ہوگئی ہے اور 13 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پنجاب میں 35، ہریانہ میں 14، بہار میں آٹھ، کیرلہ اوراڈیشہ میں چار۔چار، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش میں تین۔تین، آسام میں دو اورمیگھالیہ، پڈوچیری اور اتراکھنڈ میں ایک۔ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading