واشنگٹن، 26 مئی (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر اپنے ملک کی صورتحال کے درمیان گولف کھیلا جسے لے کر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹرمپ نے حال ہی میں گولف کھیلنے کے مرعلق میڈیا کوریج کے خلاف ٹویٹ کر کے کہا کہ باہر نکلنے کے لئے یا تھوڑی ورزش کرنے کے لئے میں ہر ہفتے کے آخر میں گولف کھیلتا ہوں۔فرضی اور بدعنوان نیوز نے اسے ایسے دکھایا ہے جس سے یہ گناہ کی طرح لگنے لگا ہے۔
امریکہ کے اہم پبلی کیشنز نے دراصل ملک میں کورونا وائرس سے تقریبا ایک لاکھ لوگوں کی موت کے درمیان ٹرمپ کے ورجینیا میں گولف کھیلے جانے کے بارے میں ان کی سخت تنقید کی تھی جس پر انہوں نے یہ ٹویٹ کیا ہے۔صدر نے کہا کہ میڈیا نے یہ کیوں نہیں کہا کہ میں نے تین ماہ بعد پہلی بار گولف کھیلا ہے اور اگر میں تین سال بعد بھی گولف کھیلتا تب بھی وہ اسی طرح ہی کہتے۔وہ نفرت اور بے ایمانی کے عادی ہو چکے ہیں اور وہ واقعی متعصب ہیں۔اس سے پہلے ٹرمپ کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے ایک بیان جاری کر کے صدر کے گولف کھیلے جانے پر سخت تنقید کی تھی۔