ناندیڑکورونا اپڈیٹ 26 مئی : عمری میں چار افراد پازیٹیو‘ دو خواتین کی حالت نازک‘ 16 مریض صحتیاب

ناندیڑ:26 مئی ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑضلع میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد کافی بڑھتی جارہی ہے ۔ناندیڑ شہر کے علاوہ اب دیہی علاقوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

آج ناندیڑضلع کے عمری میں چار افراد کورونا پازیٹیو پائے گیے ہیں جن میں دو کم سن بچے بھی ہیں جن کی عمریں9اورتین سال ہے جبکہ دیگردو میںدیگر خواتین 14 سال کی لڑکی اور48 سال کی خاتون ہے ۔

فی الحال سبھی کی حالت بہتر ہے ۔جبکہ زیرعلاج دو خواتین عمر52اور55 سال کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

آج این آر آئی یاتر ی نواس میںزیر علاج 16 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعدگھر روانہ کردیاگیا ہے۔ اب تک ناندیڑضلع مین79 افرادصحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اب تک مریضوں کی تعداد137ہوگئی ہے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading