
نئی دہلی،21 اگست (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ19سے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں مہاراشٹر، تمل ناڈو اور کرناٹک میں ہوئی ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں اسی عرصہ کے دوران 533 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ، جو اسی مدت کے دوران ملک بھرمیں ہونے والی اموات کا 56.41 فیصد ہے۔
مہاراشٹرمیں جہاں کووڈ 19 سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 339 مریض ہلاک ہوئے ہیں وہیں تمل ناڈو میں 101 اور کرناٹک میں 93 افراد اس جان لیوا وبا سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 69878 کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29،75،701 ہوگئی ہے۔ اسی دوران945 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 55،794 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایاب افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 22،22،577 ہوگئی ہے اور کورونا کے فعال کیسز لگاتار اضافہ کے ساتھ 6،97،330 ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت