کورونا وائرس: وٹامن ڈی کی کمی جان لیوا ہو سکتی ہے!

واشنگٹن: وٹامن ڈی کی کمی سے کووڈ-19 کی شدت سنگین یا جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بات امریکہ میں ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 40 سال سے زائد عمر کے ایسے مریض جن میں وٹامن ڈی کی سطح زیادہ ہوتی ہے ان میں کووڈ-19 سے موت کا خطرہ اس وٹامن کی کمی کے شکار افراد کے مقابلے میں 51.5 فیصد کم ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے پلوس ون میں شائع ہوئے۔

بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی کی جسم میں صحت مند سطح ہوتو کووڈ-19 کے مریضوں میں مختلف پیچیدگیوں بشمول سائٹوکائین اسٹروم (خون میں مدافعتی پروٹینز کا بہت زیادہ اخراج ہونا) کو کم کیا جاسکتا ہے۔ وٹامن ڈی سورج کی روشنی میں گھومنے سے جلد میں قدرتی طور پر بنتا ہے مگر مخصوص غذاؤں اور سپلیمنٹس کے ذریعے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق کے نتائج گزشتہ چند ماہ کے دوران سامنے آنے والی تحقیقی رپورٹس کو تقویت پہنچاتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading