کورونا وائرس: مہاراشٹر میں دو مریض وینٹی لیٹر پر:وزیر صحت

ممبئی:مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیس ٹوپے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ممبئی میں دو نئے مریض کورونا وائرس سے پازیٹو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جس میں ایک خاتون ہے جو لندن سے آئی ہے۔ دوسرا مرد جو کہ دبئی سے آیا ہےاس کا تعلق احمد نگر سے ہے اور وہ سینئر سٹیزن ہے۔ ممبئی میں دو افراد وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مہاراشٹرا میں کوروناوائرس  کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 49 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی  پورے ملک میں کل  177 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ قابل غور ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک ایک 177 سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔