کورونا: علاج خرچ کی اوپری حد سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا

کورونا: علاج خرچ کی اوپری حد سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا
نئی دہلی، 05 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا وبا کے علاج پر آنے والے خرچ کی اوپری حد طے کرنے سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت کا موقف جاننا چاہا۔

جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے ابھیشیک گوینکا کی عرضی سماعت کے لیے قبول کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ اپنا موقف رکھے۔عدالت نے سالسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ ایک ہفتے میں اس سے متعلق حکومت سے ہدایت لے کر آئیں۔ معاملے کی سماعت ایک ہفتے بعد ہوگی۔

عرضی گذار نے پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے علاج خرچ کی اوپری حد طے کرنے کا مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading