
افسران نے بتایا کہ ان نئے معاملوں کے ساتھ ضلع میں کورونا کے کُل 468 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 12 مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ 26 ٹھیک ہوگئے ہیں۔
ضلع سول سرجن ڈاکٹر سندر کلکرنی نے بتایا کہ 18 شہریوں میں جے بھیم اور بیگم پورہ سے چار چار، بایجی پورہ سے تین اور بھیم نگر، شاہ بازار، گارکھیڑا ، کٹکٹ گیٹ، سکندر پارک، مکند واڑی اور خلد آباد سے ایک ایک کورونا پازیٹیو کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس دوران کورونا سے متاثر جوان اورنگ آباد کے بھارت بٹالیون فورس سے ہیں۔ یہ 72 متاثر جوان ناسک کے مالیگاؤں کے ایک ہاٹ اسپاٹ پر تعینات 110 کارکنوں کے بیچ میں شامل تھے۔
صحت افسر ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے بتایا کہ سبھی جوان پانچ مئی کو اورنگ آباد سے واپس آئے تھے اور انہیں ستارا احاطے میں کوارنٹائن سینٹڑ لے جایا گیا۔ رپورٹ میں آج تصدیق ہوئی ہے کہ 110 میں سے 72 جوان کورونا سے متاثر ہیں۔