سوشل میڈیا پراتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر کے انتقال کی افواہ سے سنسنی

unnamedدہرادون، 6 مئی (یو این آئی) اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلنے سے ریاست میں سنسنی پھیل گئی۔ مکمل طور صحت مند وزیر اعلی کے بارے میں اس طرح کی افواہ پھیلانے والوں کی تلاش شروع ہو گئی ہے۔
ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل، جرم اور قانون اشوک کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ اس معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ دہرادون کو مقدمہ درج کرکے، مجرم کو گرفتار کرنے کے احکام دے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ ایسے لوگوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading