کورونامتاثر شخص کی لاش دفن کرنے سے انکارپر قبرستان کے متولیان کے خلاف قانونی کاروائی:انیس شیخ

اورنگ آباد :2اپریل(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرمیں کرونا وائرس مریض سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور متاثر ہونے کایہ عمل جاری ہے کچھ مریض ہلاک بھی ہوئے ہیں ان میں مسلمان بھی شامل ہےں ۔ مسلم لاش کوفی الفور دفن کرنا ضروری ہے ۔ایسی اطلاع ہے کہ مسلم قبرستان کے ٹرسٹی اور عہدیداران کرونا سے متاثر مریض کی لاش کودفن کرنے سے انکار کررہے ہیں ۔

کرونامریض کی لاش کودفن کرنے میںکوئی ہرج نہیں ہے۔ اس طرح کاپریس نوٹ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ اورنگ آبادکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انیس شیخ نے جاری کیاہے۔انھوں نے قبرستانوں کے متولیان ‘عہدیداران سے اپیل کی کہ وہ مسلم مریض کی لاش کو قبرستانوںمیںدفن کرنے کی اجازت دیں۔اگر قبرستان میںدفن کرنے پراعتراض ‘یاانکار کیاگیاتو متولی ‘عہدیداران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading