ناندیڑ:2جولائی( ورق تازہ نیوز)آج جمعرات کی شب ناندیڑ میں کورونا سے چوپالہ علاقہ کی 52سالہ خاتون کا انتقال ہوگیاہے۔ اس طرح ضلع میں کوروناسے 18اموات ہوچکی ہیں۔
محکمہ صحت نے ساڑھے دس بجے اطلاع دی کہ چوپالہ علاقہ کی ساکن ایک 52سالہ خاتون کا جمعرات کی شب پونے نوبجے انتقال ہوگیا۔
اس خاتون کو 9جون کو شریک دواخانہ کیاگیا تھا اور 10جون کو ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ مذکورہ خاتون کو دیگرعوارض بھی لاحق تھے۔
اس خاتون کو وینٹی لیٹرپررکھا گیا تھا۔ تاہم وہ کورونا بیماری سے جانبر نہ ہوسکی اور جمعرات کی شب ان کاانتقال ہوگیا۔