ناندیڑ : فائنانس سے عاجز نوجوان نے خودکشی کرلی : چارافراد کےخلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:2جولائی( ورق تازہ نیوز) میرے بیٹے نے سود کے پیسے نہیں دئے اسلئے اسے تنگ کیا جارہا تھا اور اسی وجہہ سے خودکشی کرلی ۔

اس طرح کی شکایت متوفی کی والدہ نے ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں د رج کروائی ہے ۔اس معاملے میں ہجوری فائنانس کے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ترینوی راجندرگری ساکن سانگوی کا بیٹا سناتن عمر 20 سال کی 23 جون کی شام پانچ بجے موت ہوگئی تھی ۔اسی دن پولس نے اتفاقی موت کامقدمہ درج کیا تھا ۔

اسکے بعد تریونی راجندر گری نے شکایت درج کروائی کہ نیوہجوری فائنانس کے رندیپ سنگھ عرف دیپو ایشور سنگھ اور جوگیندرسنگھ عرف جسو ودیگر دو افراد نے مل کر انکے بیٹے کو مسلسل قرض پر چڑھے سود کے پیسوں کیلئے تنگ کیا جس کی وجہہ سناتن کافی پریشان ہوگیا تھا اور گزشتہ دنوں گھر میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔

شریمتی تریونی کی شکایت ائیرپورٹ پولس نے ہجوری فائنانس کے دو افراد اوردیگر دو افراد کے خلاف تعزیرا ت ہند کی دفعہ 306‘34 جرم نمبر 217/20 کے تحت جرم کااندراج کردیا ہے۔

اس معاملے کی تفتیش ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے ‘پی آئی سنجے ننورے کی رہنمائی میں اے پی آئی انیل لانڈگے تفتیش کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading