بھارت رتن اعزاز کتنے مسلمانوں اور دلتوں کو دیا گیا؟۔اویسی

کلیان ۔28جنوری ۔یوگ گرو بابا رام دیو کے بعد اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھارت رتن دئیے جانے کو لے کر سوال اٹھائے ہیں۔ اتوار کو مہاراشٹر کے کلیان میں ایک پروگرام کے دوران اسد الدین اویسی نے کہا مجھے یہ بتاو کہ جتنے بھارت رتن کے ایوارڈ دئیے گئے اس میں سے کتنے دلت، قبائلی، مسلمان، غریب، اعلی ذات اور برہمن کو دئیے گئے۔ بابا صاحب کو بھارت رتن دیا پر دل سے نہیں دیا مجبوری کی حالت میں دیا۔بھارت رتن پر اویسی نے آگے کہا کہ بتاو کتنے ایس سی۔ ایس ٹی اور مسلمانوں کو بھارت رتن دیا گیا۔ 26 جنوری کو ترنگا لہرایا گیا ‘جن گن من’ گایا گیا پھر محمد رفیع کے گانے لگا دئیے، سب نے سنا۔ سب کو محمد رفیع کے گانے پسند ہیں لیکن کوئی محمد ممبئی میں فلیٹ نہیں خرید سکتا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading