کوئی بھی بی جے پی لیڈر ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخاب لڑنے کا خواہشمند نہیں،اب نونیت رانا کو چناؤ لڑانے پر غور

ناندیڑ:21/اکتوبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ حلقہ لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے 20 نومبر کو رائے دہی عمل میں ارہی ہے یہ سیٹ کانگرس کے رکن پارلیمنٹ وسنت راؤ چوہان کے دیہانت کی وجہ سے خالی ہو گئی تھی جس کے بعد حالیہ دنوں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اف انڈیا نے ناندیڑ لوک سبھا انتخابات کے ضمنی چناؤ کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا جس کے مطابق ریاست میں 20 نومبر کو اسمبلی کے ساتھ ساتھ ناندیڑ لوک سبھا کے ضمنی چناؤ کے لیے بھی رائے دہی عمل میں ا رہی ہے۔

کانگرس پارٹی نے اس سیٹ سے وسنت راؤ چوہان کے فرزند روندر چوہان کو اپنا امیدوار بنایا ہے لیکن حسب مخالف بی جے پی نے ابھی تک اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے کیونکہ ایسی اطلاع ہے کہ بی جے پی کے سابقہ رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کر اس چناؤ میں حصہ لینے کے خواہش مند نہیں ہے ۔کیونکہ وہ اسمبلی انتحابات لڑنا چاہتے ہیں

اس لیے اب بی جے پی کے پاس ناندیڑ میں لوک سبھا کا ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے کوئی طاقتور امیدوار نہیں ہے ۔حالانکہ کچھ دن قبل یہ اطلاع بھی ملی تھی کہ رکن راجیہ سبھا اشوک چوہان کو ناندیڑ میں بی جے پی کھڑا کرنے کے لیے کوشاں ہے لیکن اشوک چوہان نے بھی ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے خواہشمند نہیں ہے۔

اس کے بعد اپ بی جے پی کے پاس کوئی بھی امیدوار ایسا نہیں رہا جو لوک سبھا کے ضمنی انتخابات لڑنا چاہتا ہے۔ ایسے میں اج یہ خبر بھی ائی کہ بی جے پی کے ایک گروپ نے امراوتی کی سابقہ رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کو چناؤ میں اتارنے کی سفارش پارٹی سے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نونت رانا کا تعلق پنجاب سے ہے اور ناندیڑ میں بڑی تعداد میں سکھ ووٹرس ہے جس کا فائدہ بی جے پی کو لوک سبھا چناؤ میں ہو سکتا ہے ۔

فلحال نویت رانا کی طرف سے بھی اس تعلق سے کوئی رد عمل نہیں ایا ہے اور نہ ہی پارٹی کی کوئی اعلی عہدہ دار نے اس تعلق سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ناندیڑمیں بی جے پی کے پاس کوئی بھی امیدوار نہیں ہے جو لوک سبھا انتخابات لڑنا چاہتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading