کنٹینر سے برآمد 39 نعشیں چینی باشندوں کی ہیں، برطانوی میڈیا

لندن ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک کنٹینر سے برآمد کی جانے والی 39 نعشیں چینی باشندوں کی ہیں۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کی شناخت کا تعین کیا جارہا ہے۔ نعشوں سے بھرا کنٹینر برطانیہ کے شمال مغربی علاقے ایسکس میں ملا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کنٹینر بلغاریہ سے آیا تھا۔ ٹرک کا ڈرائیور شمالی آئرلینڈ کا 25 سالہ نوجوان ہے جو پولیس کی تحویل میں ہے۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading