کشمیر میں کشیدگی: کشتواڑ میں پی ڈی پی لیڈر کے گارڈ کی دہشت گردوں نے چھینی بندوق، علاقے میں لگا کرفیو

کشمیر میں کشیدگی: کشتواڑ میں پی ڈی پی لیڈر کے گارڈ کی دہشت گردوں نے چھینی بندوق، علاقے میں لگا کرفیو

جموں اور کشمیر کے کشتواڑ میں دہشت گردوں نے پی ڈی پی کے لیڈر نصیر کے پی ایس او سے ان کی رائفل چھین لی۔ اس واقعے کے بعد ضلع میں کرفیو لگاکر ہتھیار لیکر بھاگنے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔

آس۔پاس کے سبھی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوج اور پولیس کی ٹیمیں شہر میں ایکٹو ہو گئی ہیں۔ علاقے میں دہشت گردوں کو روکنے کیلئے ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔

اس سال کشتواڑ میں ہتھیار چھیننے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 8 مارچ کو نقاب پوش حملہ آوروں نے شہیدی مزار علاقے میں پی ایس او دلیپ کمار کے گھر میں گھس کر اس کے پاس سے اےکے۔47 رائفل اور 90 گولیاں چھین لی تھیں۔

اس سے پہلے آج سری نگر کے کچھ حصوں میں جمعہ کی نماز کے مد نظر لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کیلئے نئی پابندی لگائی گئی۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading