کرکٹ پر سٹہ بازی ، ایک اور ریاکٹ بے نقاب ، دو گرفتار

حیدرآباد ۔ /30 جون (سیاست نیوز) شہر میں ایک اور کرکٹ پر سٹہ بازی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے دو سٹہ بازوں کو دھول پیٹ علاقہ سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ پریم سنگھ اور اس کا ساتھی 20 سالہ آکاش سنگھ اپنے مکان میں ورلڈ کپ 2019 ء پر سٹہ بازی چلارہے تھے ۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر رحیم پورہ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے دونوں سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 35 ہزار نقد رقم ‘ لیاپ اور 8 موبائیل فون ضبط کرلئے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading