ممبئی: کرونا وائرس کی مصیبت دن بہ دن شدید تر ہوتی جارہی ہے، جس کے پیشِ نظر کانگریس پارٹی بھی عوام کی مدد کے لیے میدان میں اترچکی ہے۔ ریاستی صدر ووزیرمحصول بالاصاحب تھورات نے ریاست کے تمام عہدیداران کو عوام کی ہرمرحلے پر مدد کرنے کے لیے مکتوب روانہ کرنے کے بعد آج انہوں نے کانگریس کے تمام وزراء، ممبران اسمبلی، لیڈران، ضلعی صدور نیز دیگر عہدیداران سے آڈیو بریج کے ذریعے براہ راست رابطہ قائم کرکے عوام کی ہرضروری مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پارٹی کے تقریباً پانچ سولیڈران سے براہ راست بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم تمام کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا کانگریس کی روایت رہی ہے۔ہمیں اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے کہ مزدوروں، غریبوں، مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے لوگوں کی ہم ہر طرح کی مدد کریں۔ انہوں نے بتایاکہ ہرضلع میں ایمرجنسی خدمت کے لیے ضلع انتظامیہ کی مدد کے لیے سیوادل کے پچاس تربیت یافتہ کارکنان ہمہ وقت تیار ہیں۔ یوتھ کانگریس کے ذریعے خون کے عطیہ کے کیمپ لگاکر دس ہزار بوتل خون جمع کیا گیا ہے نیز یوتھ ہرضلع میں ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔ انہوںنے ہدایت دی کہ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکل پارہے ہیں، اس لیے ان تک ضروریاتِ زندگی کی اشیائ، اناج، ادویات پہونچنا چاہیے۔ اسی کے ساتھ اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے کہ سوشل ڈیسٹنسنگ اور حکومت کی جانب سے جوہدایات دی جارہی ہیں، ان پر سختی سے عمل کیا جائے۔ جن لوگوں کا گزر بسر یومیہ کمائی پر ہے، ان تک ان کی ضرورت کی اشیاءبغیر کسی تاخیر کے پہونچائی جائیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسے لوگوں کو تلاش کریں جو ضرورت مند ہیں اور ان کی ضرورت پوری کریں۔ ہمیں اس بات کی ضمانت لینی ہوگی کہ ہمارا ایک بھی شہری بھوکا نہ رہے۔ اس موقع پر بالاصاحب تھورات نے ریاستی وزیر ستیج پاٹل، ویشوجیت کدم، ایم ایل اے کنال پاٹل اور ایم ایل اے ذیشان صدیقی کے ذریعے اپنے اپنے حلقہ
جن لوگوں کا گزر بسر یومیہ کمائی پر ہے، ان تک ان کی ضرورت کی اشیاءبغیر کسی تاخیر کے پہونچائی جائیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسے لوگوں کو تلاش کریں جو ضرورت مند ہیں اور ان کی ضرورت پوری کریں۔ ہمیں اس بات کی ضمانت لینی ہوگی کہ ہمارا ایک بھی شہری بھوکا نہ رہے۔ اس موقع پر بالاصاحب تھورات نے ریاستی وزیر ستیج پاٹل، ویشوجیت کدم، ایم ایل اے کنال پاٹل اور ایم ایل اے ذیشان صدیقی کے ذریعے اپنے اپنے حلقہاسمبلی میں بہتر خدمات کے لیے تعریف بھی کی۔
اس موقع پی ڈبلیوڈی وزیر اشوک چوہان نے کہا کہ یہ وقت نہایت مشکلوں کا ہے۔ ہمیں اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوگا کہ ضرورت مندوں کی کس طرح مدد کی جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ضلعی حکام کے رابطے میں رہ کر ضرورت مندوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کیا جانا چاہیے۔ مزدور طبقے کے لوگ بڑے پیمانے پر ہیں، تعمیراتی مزدور بھی ہیں، ان تک فوری طور پر نقد رقم پہونچانے کی کوشش کی جائے۔ سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ یہ صدی کی سب سے بڑی مصیبت کا دور ہے۔ ہوائی سفر پر پابندی سے قبل یکم جنوری سے 12لاکھ سے زائد مسافر بیرونِ ممالک سے آئے ہیں، کرونا کی علامات 15دنوں تک نظر نہیں آتے ہیں اس لیے لوگ قرنطینہ نہیں کرتے ہیں۔ ہمیں اس بات پربھی دھیان دینا ہے کہ اگر ہمارے آس پاس کوئی بیرونِ ممالک سے آیا ہے تو اسے ڈاکٹر کے پاس لے جاکر اس کی تشخیص کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے گاوں کی طرف جانے والے مزدوروں کو کافی مشکلات اٹھانی پڑرہی ہیں، ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا ہے کہ مزدور طبقہ شہر کے باہر نہ جائیں، شہروں میں ہی ان کی ہرممکن مدد کی جائے اور انہیں ان کی ضرورت کی اشیاءبروقت پہونچائی جائیں۔اس موقع پر تمام لیڈران نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل ڈیسٹنسگ پر سختی سے عمل کیا جائے اور اگر کوئی ضرورت مند ہے تو وہ کانگریس کے عہدیدراران سے رابطہ قائم کرے۔