کرونا مشتبہ شخص بیس منٹ کے اندر ہی دم توڑ گیا

سری گنگانگر، 5 اکتوبر (یو این آئی) راجستھان کے سری گنگانگر کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں آج ایک کورونا مشتبہ مریض کی 20 منٹ میں موت ہوگئی۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ سری گنگانگر کے نواحی گاؤں کا رہائشی 35 سالہ شخص کو سانس لینے میں دشواری کے سبب صبح 10 بجے کے قریب ضلعی اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اوراسپتال کے احاطے میں موجود کووڈ اسپتال کو میں بھیج دیا۔

اسپتال پہنچتے ہی نوجوان کی صبح 10: 20 بجے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کے کورونا ٹیسٹ کے نمونے لئے گئے ہیں۔ جس کی ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ نعش کو ڈسٹرکٹ اسپتال کے مردہ خانے میں محفوظ رکھا گیا ہے۔ ضلع کے کورانا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوچکی ہے ، لیکن محکمہ میڈیکل ہیلتھ کی جانب سے کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں کی جارہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading