
کلکتہ5 اکتوبر(یواین آئی) کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ و سابق مرکزی وزیر ابو ہاشم خان چودھری کورونا وائرس سے متاثر ہوگے ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان کی حالت زیادہ خراب ہیں مگر اب تک اس سلسلے میں حکومت یا پھر ممبر پارلیمنٹ کے اہل خانہ کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کو سات دن قبل ہی کلکتہ کے پیر لیس ہسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔ اس وقت ہی ا میں کورونا علامات تھے۔اسپتال ذرائع کے مطابق اس کے بعد اس کی کورونا جانچ کی گئی تو پورٹ مثبت آئی ہے۔ تب سے اس کی جسمانی حالت آہستہ آہستہ خراب ہوتی گئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ابو ہاشم خان چودھری کی حالت مزید بگڑ نے کے بعدانہیں فوری طور پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے جسم میں آکسیجن کی سطح انتہائی کم ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ اسے آکسیجن سپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔ تاہم، ڈاکٹر ہر لمحہ ممبرپارلیمنٹ کی جسمانی حالت کی نگرانی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک ہی دن میں بنگال میں سب سے زیادہ 3357کیس سامنے آئے ہیں۔بنگال میں کورونا کی صورت حال دن بدن خراب ہوتی ہے۔کل اتوار کو ایک دن میں 72افراد کی موت ہوگئی ہے۔