جئے پور:17نومبر ۔(ایجنسیز)راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے کا مقابلہ جھالرا پاٹن سیٹ پربی جے پی کے سابق لیڈر جسونت سنگھ کے بیٹے مانویندر سنگھ سے ہوگا۔ مانویندرسنگھ حال ہی میں بی جے پی چھوڑکرکانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ وسندھرا راجے نے ہفتہ کو جھالا واڑسکریٹریٹ میں اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی۔ وہ 2003 سے ہی جھالرا پاٹن اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑرہی ہیں۔واضح رہے کہ مانویندرسنگھ 14 ویں لوک سبھا میں 2004 سے لے کر2009 کے درمیان باڑمیر- جیسلمیرسے ممبرپارلیمنٹ بھی رہے ہیں۔ 2013 میں بی جے پی کے ٹکٹ پرراجستھان کے شیو اسمبلی سیٹ سے وہ پہلی بارممبراسمبلی منتخب ہوئے۔قابل ذکرہے کہ وسندھرا راجے جب پہلی بار 2003 میں راجستھان کی وزیراعلیٰ بنی تھیں تو اس وقت جسونت سنگھ نے ان کی کافی مدد کی تھی۔ یہی نہیں جسونت سنگھ نے بی جے پی کی ریاستی یونٹ کو آگے بڑھانے میں بھی کافی مدد کی تھی، لیکن 2014 میں انہوں نے بی جے پی چھوڑدی تھی۔
list congress

مانویندرسنگھ 14 ویں لوک سبھا میں 2004 سے لے کر2009 کے درمیان باڑمیر- جیسلمیرسے ممبرپارلیمنٹ بھی رہے ہیں۔ 2013 میں بی جے پی کے ٹکٹ پرراجستھان کے شیواسمبلی سیٹ سے وہ پہلی بارممبراسمبلی منتخب ہوئے۔ تاہم 2014 میں اپنے والد کے پارلیمانی حلقے میں بی جے پی کے امیدوارکے خلاف تشہیرکرنے کی وجہ سے انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔حالانکہ 2015 میں والد جسونت سنگھ کے کوما میں جانے کے بعد مانویندرسنگھ کو بی جے پی میں واپس لے لیا گیا۔ اس کے بعد 17 اکتوبر2018 کو انہوں نے کانگریس جوائن کرلی۔ واضح رہے کہ اس سال ستمبرمیں مانویندرسنگھ باڑمیرکی ایک ریلی میں ‘ایک ہی بھول، کمل کا پھول’ کہتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ اب کانگریس نے انہیں وسندھرا راجے کے خلاف اتارکربڑا داوں کھیلا ہے۔ کانگریس کے اس قدم کے بعد جھالرا پاٹن میں زبردست انتخابی مقابلہ دیکھنے کومل سکتا ہے۔