کانگریس تنظیم میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی، نئی ورکنگ کمیٹی کی تشکیل’ غلام نبی آزاد کا قد کم کردیا گیا

نئی دہلی، 11ستمبر (یو این آئی) کانگریس قیادت میں تبدیلی سے متعلق گذشتہ مہینہ پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہوئے ہنگامہ کے بعد تنظیم میں جمعہ کو بڑے پیمانہ پر تبدیلی کرتے ہوئے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے 22رکنی نئی ورکنگ کمیٹی تشکیل دیکر غلام نبی آزاد سمیت پانچ جنرل سکریٹریوں اور چار ریاستی انچارج جنرل سکریٹری ہٹا دیئے ہیں۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ورکنگ کمیٹی میں محترمہ گاندھی سمیت 22رکن ہیں جبکہ 26مستقل مدعو رکن اور نو خصوصی مدعو رکن کو شامل کیا گیا ہے۔ مسٹر آزاد نے حال ہی میں 22دیگر سینئرلیڈروں کے ساتھ تنظیم میں تبدیلی کی مانگ کی تھی۔پارٹی نے پانچ جنرل سکریٹریوں غلام نبی آزاد، موتی لال ووہرہ، محترمہ امبیکا سونی، ملک ارجن کھڑگے اور ایل فلوریو کی چھٹی کردی ہے۔ اسی طرح سے ریاست انچارج نارائن سنگھ، آشا کماری،گورو گوگوئی اور رام چندر کھونٹیا کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔مسٹر غلام نبی آزاد کے ساتھ ہی پارٹی کے سینئر لیڈر کپل سبل، ششی تھرور، منیش تیواری سمیت 23لیڈروں نے محترمہ گاندھی کو خط لکھ کر پارٹی قیادت میں تبدیلی کی مانگ کی تھی۔ باغیانہ موقف اختیار کرنے والے کئی سینئر لیڈروں کو نظرانداز کیا گیا اور ان میں سے صرف مسٹر آزاد کو ہی پہلے کی طرح ورکنگ کمیٹی میں جگہ دی گئی ہے۔مسٹر وینوگوپال نے بتایا کہ نئی ورکنگ کمیٹی میں محترمہ گاندھی کے علاوہ جن دیگر اراکین کو شامل کیا گیا ہے ان میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، اے کے انٹونی، احمد پٹیل، امبیکا سونی، آنند شرما، کے سی وینو گوپال، ہریش راوت، ملک ارجن کھڑگے، مکل واسنک، اجے ماکن،پرینکا گاندھی واڈرا، پی چدمبرم، جتیندر سنگھ، طارق انور، رندیپ سنگھ سرجے والا، اومن چانڈی، گیکھنگم، رگھوویر سنگھ مینا اور ترون گوگوئی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں مستقل مدعو اراکین میں دگوجے سنگھ، میرا کمار، ادھیر رنجن چودھری، جے رام رمیش، اویناش پانڈے، کے ایچ مونی اپا، پرمود تیواری، طارق حامد کارا، پون کمار بنسل، محترمہ رجنی پاٹل، پی ایل پونیا، آر پی این سنگھ، شکتی سنگھ گوہل، راجیو ساتو، راجیو شکلا، جتن پرساد، دنیش گنڈو راو، منکن ٹیگور، ڈاکٹر سی کمار ایچ کے پاٹل، بھکت چرن داس، کلجیت سنگھ ناگر سمیت 26لیڈروں کو جگہ دی گئی ہے۔ورکنگ کمیٹی میں نو خصوصی مدعورکن بنائے گئے ہیں جن میں دیپندر ہڈا، کلدیپ بشنوئی، چنتا موہن، سچن راو، سشمتا دیو، للت دیسائی، جی سنجیو ریڈی، سچن راو، نیرج کمار اور بی وی سرینواس شامل ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading