کار حادثے میں نوجوان کی موت ‘ دوست بھی شدید زخمی

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حد کے پوگاوں میں کار کا توازن کھو بیٹھنے کے سبب کار نیچے کھائی میں گر جانے سے کار ڈرائیور نوجوان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی اور ساتھ میں بیٹھا دوست شدید طور زخمی ہو گیا ہے ۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گاڑی سے نکال کر آئی جی ایم ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے کار ڈرائیور نوجوان کو علاج سے قبل مردہ قرار دے دیا اور زخمی نوجوان کو علاج كے لئے جپیٹر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس سڑک حادثے کے اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق بھیونڈی کے رہائش پذیر امن مومن اور زید آصف فاروقی نامی دونوں دوست صبح قریب 9 بجے کار لے کر جونا بھیونڈی آگرہ روڈ پر گھومنے کیلئے نکلے تھے ۔ واقعہ کے مطابق پوگاوں کے پاس بی ایم سی پائپ لائن کے ڈیوائیڈر سے کار ٹکرا گئی جس سے کار ڈرائیور امن مومن کا توازن بگڑ گیا اور کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے كھڈے میں جا گری۔ اچانک پیش آئے مذکورہ حادثہ میں کار ڈرائیور نوجوان امن مومن (17) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور کار میں سوار زید آصف فاروقی (17) شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے ۔ جسے علاج کیلئے تھانے میں واقع جوپیٹر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ شہر میں پیش آئے اس المناک حادثے سے شہر کا ماحول شوگوار ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading