بھیونڈی: موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کرنے کی واردتیں، پھر 8 موٹر سائیکلوں کو کیا آگ کے حوالے

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی شہر میں پولیس کی لاکھ کوششوں کے باوجود نامعلوم افراد کی طرف سے رات کے درمیان گھر کے نیچے کھڑی موٹر سائیکلوں کو آگ کے حوالے کرنے کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے تحت رہائشی علاقے راوجی نگر میں واقع عائشہ عمارت کے نیچے رات میں کھڑی موٹر سائیکل میں اچانک آگ لگ گئی ۔ دیكھتے ہی دیکھتے موٹر سائیکل میں موجود پٹرول کی وجہ سے آگ نے شنگینی اختیار کر لی ۔ جس سے 8 موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہو گئی ہے۔ پولیس نے اس آتشزدگی کے معاملے میں مقدمہ درج کر وہاں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی تلاش میں شرگرم ہے ۔
واضح ہو کے شانتی نگر علاقے میں واقع رہائشی علاقہ راوجی نگر میں واقع عائشہ بلڈنگ میں رات قریب 12 بجے کے درمیان پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل میں اچانک آگ کی لپٹیں اٹھتی دیکھ وہاں کے مکین دنگ رہ گئے اور فورا گھر سے نیچے اترکر آگ کو بجھانے کی کوشش کرنے لگے ۔لیکن موٹر سائیکلوں میں موجود پٹرول کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے آگ اس قدر بھڑک اٹھی کے آگ نے وہاں کھڑی دیگر 8 موٹر سائیکلوں کو بھی اپنے آغوش میں سمیٹ لیا ۔ جس سے وہاں کھڑی سبھی 8 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئی ۔ قریب 3 ماہ کے درمیان بھیونڈی شہر سمیت دیہی علاقوں میں موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کرنے کی 7 وارداتیں پیش آچکی ہے ۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں موٹر سائیکل کے مالکان سمیت پولیس انتظامیہ کے لئے یہ سنگین مسئلہ اب تشویش کا سبب بن گیا ہے۔ موٹر سائیکل مالکان میں اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی حفاظت کے متعلق اب پریشانی بڑھ گئی ہے ۔وہیں پولیس ان وارداتوں کو قابو پانے میں اب تک ناکام نظر آرہی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading