ناندیڑ: 2 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)اسمبلی انتخابات میں اہم سیاسی جماعت کا ٹکٹ ملنا ہر امیدوارکی خواہش ہوتی ہے ۔ایسی ہی خواہش ناندیڑمیں شیوسینا کارپوریٹر کی پوری ہوئی ہے۔ ناندیڑمجلس بلدیہ میں شیوسینا کے و احدمنتخب کارپوریٹر بالاجی کلیانکرکو شیوسینا چیف اودھو ٹھاکرے نے ناندیڑحلقہ اسمبلی شمال سے پارٹی کاٹکٹ دیا ہے اور کل ہی انھیں ممبئی میں اپنے ہاتھوں پارٹی کا بی فارم بھی دے دیا ہے۔
انھیں پارٹی کا ٹکٹ ملنے کی وجہہ سے ناندیڑ میں سینا کارکنان نے جشن منایا۔ کلیانکر آج صبح ممبئی سے ناندیڑ واپس آئے تو انکازبردست استقبال کیاگیا ۔ سینا کے اس ٹکٹ کےلئے سابقہ ایم ایل اے اوم پرکاش پوکرنا کا نام بھی سرفہرست تھا لیکن سینا کے پانچ خواہشمندوں کو پارٹی نے طلب کیااور اُن سے کہا کہ ایک واحد امیدوار کا نام وہ خود بتائیں۔
سبھی نے بالاجی کلیانکر کے نا م پر مہر لگائی ۔ بالاجی کلیانکر تروڑا علاقہ کے شیوسینا کے کارپوریٹر ہے ۔ سال 2017 کے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں شیوسینا کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ۔ وہ شیوسینا کے واحدکارپوریٹر تھے جنہیں کامیابی ملی تھی ۔