ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کی تعریف کی، ‘ کورونا کے معاملے میں دنیا لے ان سے نصیحت

اسلام آباد: کورونا وائرس کو لے کر اب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  پاکستان کی تعریف کر رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او چیف ٹریڈوس ایڈنہوم نے اپنی پریس بریفنگ میں پاکستانی حکومت   کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان ممالک میں سے ایک ہے، جن سے دنیا کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ٹریڈوس ایڈنہوم نے کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کی پالیسی کی حمایت بھی کی۔ ڈبلیو ایچ او چیف نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے روک تھام کےلئے گزشتہ کئی سال میں پولیو کے لئے بنائے گئے بنیادی ڈھانچے کا سہارا لیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او چیف نے ملک کے کمیونٹی ہیلتھ ورکرس    کی بھی تعریف کی۔ ان کارکنان کو پولیو کے لئے گھر گھر جاکر بچوں کا ویکسینیشن کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او چیف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے پولیو کارکنان کا استعمال نگرانی، کنٹیکٹ ٹریسنگ اور دیکھ بھال کے لئے کیا۔ اس وجہ سے ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تھائی لینڈ، کمبوڈیا، جاپان، نیوزی لینڈ، کوریا، روانڈا، سینیگل، اٹلی، اسپین اور ویتنام نے بھی کورونا وائرس کے خلاف اچھا کام کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading