دنیا کا ایسا شخص جو سولہ کلو گرام طلائی زیوروں سے لدا رہتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں یہ کون اور کس ملک کا شہری ہے؟

  اتر پردیش میں 16 کلوگرام سونے کے زیور بنانے والا بابا لوگوں کا مرکز نگاہ بنا ہوا ہے، طلائی زیوروں سے لدے اس شخص کا نام ہی گولڈن بابا رکھ دیا گیا ہے . ان کا حقیقی نام سدھیر مکر ہے اور وہ گزشتہ 26 سالوں سے کانور یاترا میں شریک ہو رہے ہیں .

  ٹی وی کے مطابق گولڈن بابا نے کہاکہ وہ پہلے 26 کلو سونے کے زیور پہنا کرتے تھے لیکن اب خرابی صحت کے باعث انہوں نے اسوزن کو صرف 16 کلو گرام تک محدود کر دیا ہے.سونے کے زیوروں میں چند طلائی زنجیریں، دیوی دیوتاؤں کے نام سے بنے ہوئے لاکٹ، انگوٹھیاں اور بریسلٹ شامل ہیں.ان کا کہنا تھا

کہ یہ زیور انہوں نے اپنی رقم سے خریدے ہیں، اس کے لیے نہ ہی کسی سے رقم مانگی ہے اور نہ ہی قرض مانگا ہے.گولڈن بابا کے ساتھ اس وقت 250 سے 300 کے درمیان لوگ موجود رہتے ہیں جو ان کے چاہنے ولے گردانے جاتے ہیں.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading