مالیگاؤں 3 دسمبر (عامر ایوبی) ریاست تلنگانہ کی خاتون ڈاکٹر ڈاکٹر پرینکا ریڈی کی عصمت دری کرنے والے ملازمین کو سر عام پھانسی دی جائے اگر قانون ایسا کرنے سے قاصر ہے تو ان درندوں کو ہمارے حوالے کیا جائے ہم خواتین خود ان ملزمین کو قرار واقعی سزا دینے کے قابل ہیں اس طرح کا واضح پیغام آج رات آٹھ بجے کانگریس کی مہیلا ونگ کی جانب سے منعقدہ احتجاجی کینڈل مارچ میں دیا گیا.

اس سلسلہ میں تفصیلات کے مطابق کانگریس کمیٹی قدوائی روڈ سے مہیلا کانگریس کی مہاراشٹر کی جنرل سیکرٹری اور مالیگاؤں کی سابقہ میئر طاہرہ شیخ کی نگرانی میں ایک کینڈل مارچ نکالا گیا اور قدوائی روڈ سمیت شہر کی اہم شاہ راہوں سے ہوتا ہوا یہ احتجاجی مارچ بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے پر اختتام پذیر ہوا راستے میں پرجوش خواتین نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا اور ملزمین کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی ریلی کے جائے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے طاہرہ شیخ نے کہا کہ ڈاکٹر پرینکا ریڈی کے ساتھ ہوئی حرکت پر ملک سرمشار ہوا ہے ایک جانب جن کے دور میں بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا نعرہ دیا جارہا ہے.

انہی کے دور میں بیٹیوں کے ساتھ اسطرح کی حرکت کی جارہی ہے اور معصوم معصوم بچیاں ہوس کا شکار ہورہی ہیں موصوفہ نے ملزمین کو سرے عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر پولس آفیسران کو ایک میمورنڈم بھی سونپا گیا
اس احتجاجی ریلی میں طاہرہ شیخ کے علاوہ انیتا اوستھی میڈم، رخسانہ میڈم سمیت درجنوں خواتین شامل رہیں اس احتجاجی ریلی میں یہ بھی اشارہ دیا گیا کہ اگر جلد سے جلد ملزمین کو پھانسی نہیں دی گئی تو سخت احتجاجی قدم اٹھایا جائیگا.
