چلتی ٹرین میں پیدا ہوئے بچے کی موت

رانچی، 14 فروری
(پی ایس آئی)

طبی سہولت نہیں ملنے کی وجہ سے بدھ کو چلتی ٹرین میں پیدا ہوئے بچے کی یہاں موت ہو گئی جھارکھنڈ کے لوہردگا ضلع کی رہائشی اندرانی دیوی کو ٹےرن سے سفر کے دوران درد شروع ہوا وہ اپنے شوہر کے ساتھ الاپجھاـدھنباد ایکسپریس سے رانچی جا رہی تھی راستے میں ہی اس نے ٹےرن میں ایک بچے کو پیداکیا اندرانی دیوی نے صحافیوں بتایا، ” ہم نے ریلوے سے ڈاکٹر کی مدد کی مانگ کی، لیکن کوئی مدد نہیں ملی رانچی اسٹیشن اترنے کے بعد ہم سردار ہسپتال پہنچے ” وہ جوٹ کی بوری میں لپٹے اپنے بچے کو لے کر سردار ہسپتال پہنچی تھیں، مگر وہاں بھی ڈاکٹروں نے فوری طور پر اس کا علاج نہیں کیا جب انہوں نے اسے دیکھا اس وقت تک بچے کی موت ہو چکی تھی جوڑا نکسل متاثرہ لوہردگا ضلع سے آتا ہے انہیں ریلوے کی طرف سے فراہم کی جانے والی چل اور سماجی طبی سہولت کے بارے میں معلومات نہیں تھی.

Leave a comment