9 نومبر کو  سرکاری تعطیل کا اعلان وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کا اہم فیصلہ


ممبئی (ورق تازہ نیوز): مہاراشٹر میں دیوالی کے تہوار کے پیش نظر ممبئی شہر اور ممبئی مضافات میں 9 نومبر 2026 بروز پیر کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے محکمہ عمومی انتظامیہ نے 6 نومبر کو سرکاری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کے مطابق ممبئی شہر اور ممبئی مضافات کے ریاستی سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 9 نومبر کو بند رہیں گے۔ یہ تعطیل دیوالی کے موقع پر ملازمین کی سہولت اور تہوار کی مناسبت سے دی گئی ہے۔

ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے 9 نومبر کو تعطیل دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ لیا۔ تاہم یہ تعطیل صرف ممبئی شہر اور ممبئی مضافات کے متعلقہ سرکاری دفاتر کے لیے ہے، ریاست کے دیگر اضلاع میں اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

دیوالی کے دوران 8 نومبر کو لکشمی پوجن، 10 نومبر کو بلی پرتی پدا اور 11 نومبر کو بھائی دوج کی تعطیل مقرر ہے۔ ممبئی میں 9 نومبر کی اضافی تعطیل کے باعث ملازمین کو مسلسل کئی دن چھٹیوں کا فائدہ حاصل ہوگا۔