عنوان:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام چاند اورسورج گرہن کے بارے میں۔ اگر کوئی عورت حاملہ ہو اورچاند یا سورج گرہن ہوجائے تو اسے کن چیزوں کی رعایت کرنی چاہیے؟ شریعت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔
بخاری شریف کی روایت ہے: إن الشمس والقمر لا یخسفان لموت أحد من الناس ولکنھما آیتان من آیات اللہ فإذا رأیتموھما فقُومُوا فصَلّٰوا (ترجمہ: بلاشبہ سورج اور چاند کسی کے مرنے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں، لیکن وہ دونوں اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، لہٰذا جب تم سورج چاند گرہن دیکھو تو کھڑے ہوجاوٴ اور نماز پڑھو۔? (بخاری: 142/1) اس روایت سے معلوم ہوگیا کہ سورج، چاند کا گرہن ہونا کسی کی موت و حیات کی بنا پر نہیں ہوتا، جیسا کہ جاہلیت کے زمانے میں لوگوں کا عقیدہ تھا، بلکہ ایسا ہونا قدرت الٰہی کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ آفتاب و ماہتاب کا مخلوق و عاجز ہونا لوگوں پر آشکارا ہوجائے۔ روایت بالا سے یہ بھی معلوم ہوگیا کہ اس خاص (گرہن) کے وقت میں لوگوں کا عمل کیا ہونا چاہیے، حاملہ عورت کے لیے بھی وہی حکم ہے جو دیگر لوگوں کے لیے ہے یعنی جب تک گرہن رہے نماز میں مشغول رہنی چاہیے۔ اللہ کی حمد وکبریائی اور پاکی بیان کرنی چاہیے۔ اور ذکر و اذکار، توبہ و استغفار کی کثرت کرنی چاہیے۔
خبر:
یہ گرہن ختم ہوتے وقت ، بھارت میں نظر نہیں آئے گا کیونکہ گرہن کے ساتھ ساتھ سورج غروب ہوجائے گا۔
ملک کے شمال مغربی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ گرہن کی مدت کے دوران ، چاند سے سورج ، تقریباََ 40سے 50فیصد چھپ جائے گا۔ملک کے دیگر علاقوں میں سورج کم وقت کے لئے چھپے گا۔
دلی اور ممبئی میں زیادہ سے زیاد ہ گرہن کے دوران چاند سے سورج تقریباََ 44 اور 24 فیصد بالترتیب چھپے گا۔ دلی اور ممبئی دونوں کے لئے سورج گرہن شروع ہونے سے لے کر غروب ہونے تک ایک گھنٹہ 13 منٹ اور ایک گھنٹہ 19 منٹ بالترتیب رہے گا۔
چنئی اور کولکتہ میں سورج گرہن کی مدت شروع ہونے سے لے کر غروب آفتاب تک 31 منٹ اور 12 منٹ بالترتیب رہے گی۔
یہ سورج گرہن یورپ ،مشرق وسطیٰ ،افریقہ کے شمال مشرقی علاقوں ، مغربی ایشیا ،شمالی اوقیانوس اور شمالی بحرہند خطے میں نظر آئے گا۔اگلا سورج گرہن 2اگست 2027 کو بھارت میں دیکھا جاسکے گا۔ یہ مکمل سورج گرہن ہوگا۔ اسے جزوی طورپر ملک کے سبھی علاقوں سے دیکھا جاسکے گا۔
سورج گرہن کو براہ راست آنکھ سے مختصر مدت کے لئے بھی نہیں دیکھنا چاہئے ۔ اس سے آنکھوں کی روشنی ہمیشہ کے لئے جاسکتی ہے ۔ سورج گرہن اس وقت بھی نہیں دیکھا جاسکتا جب چاند نے سورج کے زیادہ ترحصے کو چھپا رکھا ہو۔ سورج گرہن کو دیکھنے کی محفوظ تکنیک ایلومنیم والے مائلر ، کالے پولیمر ، 14 نمبر کے شیڈ والے ویلڈنگ شیشے یا ٹیلی اسکوپ کی مددسے کسی سفید کاغذ پر سورج کی تصویر کو پروجیکٹ کر نا ہے ۔