ناندیڑ:بیوی پرشک وشبہہ ‘شوہر نے قتل کردیا

ناندیڑ:24اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)کردار پر مسلسل شک کرنے پر بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کرنے اور اسے جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ 22 اکتوبر کو قندھار تعلقہ کے بوری خورد میں رونماہوا۔ اس معاملے میں ملزم شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور عدالت نے اسے تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے قندھار تعلقہ میں جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملزمان کو قانون کا کوئی خوف نہیں بلکہ آئے روز جرائم ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا، 22 اکتوبر کی رات، قندھار تعلقہ میں ایک قتل ہوا. جیوتی پیراجی ٹیکالے (عمر 32، ساکن بوری خورد تعلقہ قندھار) کو اس کے ملزم شوہر پیراجی کھانڈو ٹیکالے نے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جو اس کے کردار پر مسلسل شک کرتا تھا۔

یہ بحث اس قدر بگڑ گئی کہ شوہر پیراجی ٹیکالے نے 22٬اکتوبر کو رات 10 بجے جیوتی کا سر پتھرسے کچل کرقتل کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد گاو¿ں میں ہلچل مچ گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پنچنامہ کر کے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔

سویتا منوہر گوڈے کی شکایت پر مالاکولی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش پی ایس آئی ڈوکے کررہے ہیں۔ دریں اثناءپولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے اسے تین روزہ پولس ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading