جلگاوں (عقیل خان بیاولی ) کانگریس پارٹی کی اہم سمجھی جانے والی لیڈر و نہروں گاندھی خاندان کی چشم چراغ پرینکا گاندھی کو اترپردیش میں جاتے وقت راستے میں تحویل میں لیا گیا اس کے خلاف ناندورہ میں سچین ناندورکر کی قیادت میں یوتھ کانگریس بلڈانہ ضلع کی طرف سے احتجاج کیا گیا اس موقع پر شہر کے سبھاش چوک علاقہ میں اترپردیش حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے اترپردیش حکومت جمھوریت کا گلا گھونٹ کر دستوری حقوق سے عوام کو محروم کر رہی ہے جو سراسر ذیادتی و نا انصافی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کے الحاج مزمل خان شیخ وسیم،محمد عمیر،راجیش پولخرے،کپیل پاٹل،سمیت کانگریسی لیڈران موجود تھے۔