جلگاؤں (سعیدپٹیل کےذریعے ) فلحال جلگاؤں ضلع میں بارش بہت ہی کم ہوئ ہے۔اس لۓ پانی کی قلت والے مقامات پر جب تک پانی کی فراہمی آسانی نہیں ہوجاتی تب تک ہنگامی پانی فراہیمی کا منصوبہ جاری رہےگا۔اس طرح کا اظہار خیالضلع منصوبہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ ریاست کے آبی وسائل و جلگاؤں ضلع کےسرپرست وزیر گریش مہاجن نے کہی۔ اس موقع پر سہکار وزیر گلاب راو پاٹل ،ضلع پریشد صدر اجولا پاٹل ،ایم پی رکھشاتائ کھڈسے ،ایم پی انمیش پاٹل ،جلگاؤں کارپوریشن مئیر سیما بھولے ، سابق وزیر و ایم ایل اے ایکناتھ راو کھڈسے ،کارگذار ضلع کلیکٹر گورکش گاڈیلکر ، ضلع پریشد سی۔او ڈاکٹر بی۔این پاٹل ،کارپویشن کمیشنر ڈاکٹر اودے ٹیکالے ،ضلع پولیس ایس۔پی ڈاکٹر پنجاب راو اگلے ،ایڈیشنل افسر سنجۓ مسکر، ضلع منصوبہ افسر پرتاپ راو پاٹل وغیرہ موجود تھے۔اس موقع پر ندی جوڑ منصوبے کےلۓ دس سے پندرہ کروڑ روپیۓ ضلع کی سالانہ منصوبہ کے تحت مختص کۓجائیں گے۔آبی حلقہ اس ذرایع کے حوالے سے گذشتہ چار برسوں میں ضلع بھر میں عوام کی شراکت سے بڑا کام ہوا ہے۔لیکن بارش کی کمی کی وجہ سے اس میں آبی ذخیرہ نہیں ہوا ہے۔موصوف نے مزید کہاکہ مستقبل میں پانی کی منصوبہ بندی بہت ہی ضروری ہے۔پانی کا قطرہ قطرہ زیر زمین جانا چاھئے اس کےعلاوہ موصوف نے کسانوں کی ترقی ،شیواجی نگر پل کی تعمیر ،ھوڈکو قرض ،کارپویشن مارکیٹ دکانوں کےمسائل ،سڑکوں کےگڑھے ،متوازی راستے وغیرہ مسائل پر گفتگوں کےلۓ آزادانہ اجلاس منعقد کیاجاۓگا۔اسی کےساتھ دیگر منصوبوں پر بھی ان پرعملی طور خرچ کۓجانے والے فنڈ وغیرہ پرمطالبات و اعداد وشمار کے تخمینے زیر غور رہیں۔ان کےعلاوہ ایم ایل سی سمیتا واگھ ،ایم ایل اے ستیش پاٹل ،ایم ایل سی چندلال پٹیل ،ایم ایل اے سنجۓ ساوکارے ،ایم ایل اے ہری بھاو جاولے ،ایم ایل اے سریش بھولے ّشریش چودھری ، ایم ایل اے کیشور پاٹل ،ایم ایل اے چندرکانت سونونے اور جلگاؤں ضلع منصوبہ کمیٹی کے اراکین و تمام سرکاری محکموں کے اعليٰ افسران موجود تھے۔