ناندیڑ:14؍جنوری(راست) بتاریخ 12 جنوری بروز ہفتہ بوقت بعد نماز عشاء جامع مسجد قلعہ روڈ ناندیڑ میں ماہانہ درس بخاری شریف کا انعقاد عمل میں آیا ۔ آغاز درس میں حمد و نعت پاک پیش کی گئی۔ مولانا عبد العظیم صاحب رضوی خطیب و امام جامع مسجد نے حدیث شریف کی اہمیت وافادیت سے سامعین کا واقف فرمایا۔بعدہ حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد نذیر خان صاحب قبلہ نقشبندی (حیدرآباد)نے اپنے مخصوص انداز میں بخاری شریف کا درس دیتے ہوئے بتایا کہبغیر حب رسول ﷺکے کوئی صرف حدیث کو پڑھے تو وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔کثیر تعداد میں لوگوں نے اس میں شرکت کی ۔حضرت مولانا شمس الدین صدیقی صاحب ،مولانا افسر رضا ،قاضی تسنیم احمد فاروقی و دیگر مصلیان جامع مسجد واراکین حضرات نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور اس کو کامیاب بنایا۔