پربھنی میں کورونا مریضوں کی تعداد22ہوگئی

پربھنی:(حمید ملک) کوروناسے متاثرہ دو نئے مریض ملنے کے بعد پربھنی میں متاثرین کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے ۔ اسلئے گرین زون میں رہنے والا پربھنی اب ریڈ زون کی سمت گامزن ہے ۔ پربھنی ضلع میں ممبئی سے آنے والوںسے پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ۔

اسلئے ضلع انتظامیہ بھی الرٹ ہوگیا ہے ۔ ساونگی بھانبڑے تعلقہ جنتور سے ایک اور پرانا پیڑ گاوں روڈ پربھنی سے ایک اس طرح دو مثبت مریض ملنے سے پربھنی ضلع میں متاثرین کی تعداد22 ہوگئی ہے ۔ جبکہ ایک مریض صحت ہوگیا ہے اسلئے اب پربھنی میں 21 مریض زیرعلاج ہیں۔ جوسبھی سرکاری دواخانہ کے کوویڈ سنٹر میں موجودہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading