پربھنی میں دن دہاڑے قتل کاواقعہ آٹورکشہ ڈرائیور پرچاقو سے حملہ

پربھنی:25 جنوری: (رحمت اللہ خان)پربھنی میں آج 25 جنوری بروز ہفتہ کو صبح سو ا دس بجے اپنا کارنر کے پاس معمولی تنازعہ کو لے کر ایک آٹورکشہ ڈرائیور کوچاقو گھونپ کرقتل کردیاگیا۔ اس قتل کے وا قعہ کی تفصیل پربھنی پولس نے دیتے ہوئے بتایا کہ آٹورکشہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں پہلے سرکاری دواخانہ اورپھرخانگی دواخانہ میںشریک کیاگیا ۔

لیکن زخموں کی تاب نہ لاکرمقتول چل بسا،اس دردناک واقعہ کوسر انجم دے کرملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولس اس کی تلاش کررہی ہے ۔آج صبح اپناکارنر کے پاس آٹورکشہ نے کٹ مارتے ہوئے ملزم کو دھکادینے کی کوشش کی ایساالزام ڈرائیور پر لگایا جارہا ہے ۔

ا س آٹورکشہ ڈرائیور سنتوش تکارام عمر22سال ساکن شاہونگر ‘پاتھری روڈ پربھنی اور ملزم کے درمیان تُو تُو میں میں ہوگئی ۔ملزم نے اپنا چاقو نکال کر ڈرائیور پر کئی وار کردئےے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی روند ر سنہہ پردیسی اور دیگر پولس افسران جائے واقعہ پر پہونچ گئے ۔پولس تفتیش کررہی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading