Unified Pension Scheme Notified

سرکاری ملازمین کو مرکزی حکومت نے دیا نیا تحفہ

نئی دہلی:26/ جنوری ۔یونائیڈ پنشن اسکیم نوٹیفائیڈ: مرکزی حکومت نے یونائیڈ پنشن اسکیم (UPS) کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہفتہ کو UPS کی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو نیشنل پنشن اسکیم (NPS) کے تحت UPS کا آپشن پیش کیا ہے۔

ریاستوں کے لیے بھی اس میں آپشن دیا گیا ہے۔ UPS حکومت کی نئی اسکیم ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے NPS کے تحت UPS ایک آپشن کے طور پر دستیاب ہوگی۔ حکومت کی طرف سے 24 جنوری کو UPS کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ UPS ایسے مرکزی سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگی جو NPS کے تحت آتے ہیں۔ موجودہ مرکزی سرکاری ملازمین یا تو NPS کے تحت UPS کا انتخاب کر سکتے ہیں یا UPS آپشن کے بغیر NPS کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ مطلب نئی پنشن اسکیم ان ملازمین کے لیے ہے جو پہلے سے ہی NPS میں ہیں۔

یہ اولڈ پنشن اسکیم (OPS) اور نیشنل پنشن سسٹم (NPS) دونوں کے فوائد ملا کر بنائی گئی ہے۔ اس سے ملازمین کو اب پنشن ملے گی

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading