پربھنی:4 دسمبر( ورق تازہ نیوز) نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ بتاریخ 4 دسمبر 2019 بروز بُدھ کو پربھنی کے معروف تعلیمی ادارہ ڈاکٹر محمد اقبال اُردو ہائی اسکول کے ہر دلعزیز و مشفّق فزیکل انسٹرکٹر محترم المقام جناب ہارون سر کا انتقال ہو چکا ہے. (انا لله وانا اليه راجعون).
الله تعالیٰ، مرحوم کی مغفرت فرمائے، انھیں جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین.
ان شآء الله! مرحوم کی نماز جنازہ بتاریخ 5 دسمبر 2019 بروز جمعرات صبح ٹھیک (11:00) بجے مسجد پولیس کوارٹر، نانل پیٹھ، پربھنی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قادر آباد قبرستان، پربھنی میں عمل میں آئے گی.