اسلام آباد، 3 جنوری (یو این آئی) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے پیر کے روز پاکستان-افغانستان سرحد کا دورہ کیا اور لوگوں سے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔رضوان سابق کرکٹر اور کوچ مشتاق احمد کے ساتھ سرحدی علاقے میں
پہنچے جس کی تصویر انہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’افغانستان کے بہادر لوگوں کو ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے۔ انہیں خوراک، رہائش، گرم کپڑوں اور ادویات کی ضرورت ہے۔ مشتاق احمد کے ساتھ پاک افغان سرحد پر صورتحال کو دیکھنا ایک آنکھ کھولنے والا تجربہ تھا، براہ کرم اپنا تعاون دیں اور اس کمیونٹی کی مدد کریں۔